aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حضرت شاہ شرف الدین بو علی قلندر ؒ بر صغیر پاک و ہند کے نامور اولیائے کبار میں مانے جاتے ہیں۔پاک وہند کے مجاذٰب کے امام اور صاحب اسرار مشائخ چشتیہ کے رہنماشمار ہوتے ہیں،انھوں نے ابتدائی زندگی میں علوم دینیہ میں مہارت حاصل کی اور مجاہدہ اختیار کیا،جب جذب و سکر کی انتہاہوگئی تو اپنی تمام کتابوں اور قلمی یاد داشتوں کو دریا میں پھینک دیا،زیر نظر مثنوی، بو علی قلندر کی اگرچہ مختصر ہے، تاہم رموزِتوحیداور معارف سے مالا مال ہے۔