aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مثنوی "سحرالبیان" میرحسن کالافانی کارنامہ ہے،یہ میرحسن کی لکھی گئی 12 مثنویوں میں سے ایک ہے جسے قصہ بدرمنیر و شہزادہ بے نظیر وغیرہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،یہ ایک عشقیہ مثنوی ہےجس میں شہزادہ بے نظیر اور شہزادی بدر منیر کے عشق کی داستان بیان کی گئی ہے،اس مثنوی کے ذریعہ میر حسن نے اپنےعہد کی تصویر کشی اور معاشرت کی بھرپور عکاسی کی ہے،اس زمانے کا رہن سہن، رسم و رواج ہر چیز اصل کے مطابق دکھائی گئی ہے۔ اسی طرح منظرکشی بھی ہر لحاظ سے مکمل ہے،مثنوی میں جن، دیو اور پریاں بھی نظر آتی ہیں،متروک الفاظ ہونے کے با وجود مثنوی کی زبان سادہ،سلیس اور رواں ہے، میر حسن کو اس مثنوی پر ناز تھا۔ سید اشرف حسین دہلوی نے اپنے معلوماتی مقدمہ کے ساتھ اس کتاب میں مثنوی "گلزار ارم" کا متن بھی شامل کردیا ہے۔