aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پروفیسر مسعود حسین خاں کی علمی، ادبی، تنقیدی، لسانی، تحقیقی اور تدوینی خدمات کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ وہ ایک خوش فکرشاعر بھی ہیں اور اپنے مجموعۂ کلام ’دونیم‘ کی وجہ سے ادبی حلقوں میں ایک زمانے میں خاصے مشہور بھی ہوئے، لیکن بنیادی طور پر وہ لسانیات اور لسانیاتی تحقیق کے مردِ میدان ہیں۔ ہندآریائی لسانیات پر انھیں کامل عبور حاصل ہے۔ علاوہ ازیں تاریخی لسانیات، صوتیات، اسلوبیات، دکنیات اور اقبالیات، نیز لغت نویسی اور زبان کے مسائل سے انھیں خصوصی دلچسپی رہی ہے، اور انھی علمی میدانوں میں انھوں نے قابلِ قدر کارنامے انجام دیے ہیں۔زیر نظر کتاب مرزا خلیل احمد بیگ کی نہایت اہم کتاب ہے ۔اس کتاب میں انھوں نے پروفیسر مسعود حسین خاں کی سوانحی حالات ،ان کی شاعری، تنقیدنگاری، لسانیاتی تحقیق، ادبی تحقیق وتدوین متن، تصنیفات و تالیفات کا توضیحی جائزہ اور ان کی تحریر کے نمونے پیش کیے گئے ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free