aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب"متاع وقت اور کاروان علم"محترم مولوی ابن الحسن عباسی سلمہ اللہ تعالیٰ کی ایک اچھوتی تصنیف ہے۔جس میں مولف موصوف نے "وقت کی اہمیت" اور "اکابر علمائے امت"کی تصنیف و تالیف کے بلند مقام اور ان کی عظیم زندگی کےدرخشاں اوراق کو پیش کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔مصنف نے اس موضوع پر اردو میں فاضلانہ ،عالمانہ ،ادیبانہ انداز سے قلم اٹھایا ہے۔وقت کی اہمیت ،قدر وقیمت اور اس سلسلہ میں ہمارے اکابرین کے حالات اور اس کی قدر دانی کے واقعات نقل کئے ہیں۔وقت کی اہمیت اجاگر کرنے اور زندگی کے ایک ایک لمحہ کی قدر کرنے کاذوق پیدا کرنے کانہایت پیاری جاندار ،دیدہ زیب اور دلفریب تحریر کے ساتھ "متاع وقت اور کاروان علم" کے نام سے ذخیرہ مرتب کیا ۔کتاب کا اسلوب موضوع کے مطابق آسان ، سلیس ،عام و فہم اور دلچسپ ہے۔پوری کتاب رواں اور سلیس ادبی زبان اور برمحل اشعار کے استعمال کا ایک بہترین شہ پارہ ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free