aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو زبان کی ترقی میں ترجمہ نگاری نےایک اہم رول ادا کیا ہے۔اردو کی کلاسیکی ادب کی بیشتر تصنیفات دوسری زبانوں سے ترجمہ ہوکر اردو میں آئی ہیں ۔ جن میں باغ و بہار جیسی شاہ کار داستان اس کی عمدہ مثال ہے۔ ترجمہ نگاری کا فن کسی طور بھی آسان نہیں ہوتا۔ ترجمہ نگار کو دونوں زبانوں پر مکمل عبور حاصل ہونا بے حد ضروری ہوتا ہے۔ تاکہ فن پارے کے ساتھ پورے طور پر انصاف ہو سکے۔ ترجمہ نگاری سے دوسری زبانیں اکثر و بیشتر اپنے ادب و ثقافت کا گہرا اثر چھوڑتی ہیں۔ زیر نظر کتاب مطلبی دوست ہیڈلے چیز کے ناول کا ترجمہ ہے۔ جسے اثر نعمانی نے ترجمہ کیا ہے۔ یہ ناول، کامران سیریز جو کہ راولپنڈی پاکستان سے نکلنے والا رسالہ ہے اس کے زیر نظر شائع ہوا ہے۔ یہ اس سیریز کا ۵۳ واں شمارہ ہے۔ یہ ناول ۲۰۰ صفحات پر مشتمل ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free