aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"متن اور تجربہ" حامد کشمیری کے مقالات کا مجموعہ ہے۔جس کو مصرہ مریم نے ترتیب دیا ہے۔ اس مجموعہ میں حامد کاشمیری کے لکھے ہوئے سولہ مقالات اور "حرف اول" کے عنوان سے ایک مقدمہ شامل ہے۔ان مقالات میں انھوں نے متن کی تفہیم و تحسین کے لیے اپنا مخصوص تجزیاتی عمل برتا ہے۔کتاب میں شامل مضامین کی فہرست کچھ اس طرح ہے،جدو جہد آزادی اور علامہ اقبال، غالب فہمی کا مسئلہ، غالب کی ایک غزل، نظم جدید کی تحریک،محمد حسین آزاد کے حوالے سے، ہے،کہاں تمنا کا۔۔۔ترنم ریاض کے افسانے۔۔۔تخلیقیت کے رنگ۔نیا آہنگ۔۔۔۔آختر الایمان،نیم پلیٹ ۔۔۔۔طارق چھتاری۔ اردو زبان و ادب کی موجودہ صورت حال۔ اردو افسانہ اور موضوعیت،اردو افسانہ ۔۔ایک جائزہ۔رفیق راز کی غزل ۔ نور شاہ کی افسانوی انفرادیت۔محمد سالم کی شاعری ۔میکش کاشمیری ۔۔۔ایک تاثر۔اور "انل ٹھکر کے افسانے" جیسے مضامین ہیں ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets