aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مولانا آزاد برصغیر کی ایک معتبر شخصیت ہیں۔ جو ایک مدبر سیاست داں ،عظیم مجاہد آزادی ،عالم و فاضل ہی نہیں تھے بلکہ عربی و اردو زبان کے ماہر، شعلہ بیان مقرر،معروف صحافی اور ماہر تعلیم کی حیثیت سے بھی منفرد مقام پر فائز رہے۔مولانا آزاد نے قومی یکجہتی ،متحدہ قومی نظام اور سیکولر روایات کے علم بردار بن کر اہم خدمات انجام دی ہیں۔ ہندوستانی قومی تحریک کو پروان چڑھانے میں مولانا آزاد کی سیاسی ،قومی ،تعلیمی اور صحافتی خدمات اہم ہیں۔مولانا کی ان ہی خدمات کا تفصیلی جائزہ پیش نظر کتاب "مولانا آزاداور ہندوستانی قومی تحریک" میں لیا گیا ہے۔یہ کتاب دراصل ڈاکٹر اجئے انوپم کے تحقیقی مقالے" بھارتیہ راسٹرایہ اندولن اور مولانا آزاد " بہ زبان ہندی کا اردو ترجمہ ہے۔ جس کو ڈاکٹر جمیل اختر صاحب نے اردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔ ڈاکٹر انوپم نے اس کتاب کو مولاناکی حیات کے مختلف ادوار اور ان کی سیاسی بصیرت اور کارناموں کے تحقیقی و تنقیدی جائزے کے لیے دس ابواب میں منقسم کیا ہے۔ کتاب کے مطالعہ سے جہاں مولانا کی قومی خدمات اورسیاسی بصیرت واضح ہوتی ہے وہیں مصنف کی عالمانہ اور منصفانہ تحقیقی کاوشوں پر بھی روشنی پڑتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets