aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مولانا ابوالکلام آزاد کا نام محتاج تعارف نہیں۔ موصوف ماہر سیاست داں ، خطیب، صحافی، مفسر قرآن ، انشا پرداز، محقق اور قوم کے سچے رہنما تھے۔ ان کی شخصیت ہمہ جہت ہے۔ انھوں نے زندگی کے ہر شعبہ میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی علمی ،ادبی ،صحافتی اور مذہبی خدمات پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔ جدو جہد آزادی میں بحیثیت رہنما مولانا آزاد کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ بچوں میں حب الوطنی کے جذبہ کوبیدار کرنے کے لیے مولا نا کی شخصیت رول ماڈل سے کم نہیں ہے۔ اسی مقصد سے سید وکیل احمد ہاشمی صاحب نے مولانا کا ڈرامائی کردار وضع کیا ہے۔ اس ڈرامے کے ذریعہ بچے بآسانی اس عظیم شخصیت کے حالات زندگی اور کارناموں سے واقف ہوجائیں گے۔ ڈرامے میں موجود دیگر قومی رہنما ، جناح ، مولانا جوہر وغیرہ کرداربھی نظر آتے ہیں۔