aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بیسویں صدی کے ہندستان میں جن عبقری شخصیات کا نام سر فہرست رکھا جا سکتا ہے ان میں بلا شبہ مولانا ابوالکلام آزاد بھی شامل ہیں۔ ایک ایسی شخصیت جسے ہمہ دان، ہمہ جہت سب کچھ کہا سکتا ہے۔ خواہ وہ ایک مدبر اور سیاست داں کی شکل میں ہو، یا ایک فلسفی، ادیب، بے باک صحافی کی شکل میں ہو یا ملک کے پہلے وزیر تعلیم کی شکل میں۔ مولانا ہر رنگ کے آدمی تھے۔ زیر نظر کتاب ان کی زندگی کے کئی ایسے پہلوؤں کو آشکار کرتی ہے جو ان کے فکر و عمل میں رواں دواں تھے۔ یہ کتاب اردو کے فروغ میں ان کے کردار، انشائیہ نگاری، ترجمہ نگاری، علمی اصطلاحات، مولانا کے سائنسی مضامین، تحریک آزادی میں ان کے جاری کردہ اخبارات کا رول، ان کے خطبات، سیاسی تدبر، غبار خاطر دانشوروں کی نظر میں، ان کے مکتوبات، آزاد، قرآن اور سائنس، ترجمان القرآن کی چند لفظیات، تعبیرات و تشریحات اور مولانا اور اردو یونیورسٹی جیسے موضوعات کا بخوبی احاطہ کرتی ہے۔