aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹر شاہد نوخیز اعظمی کی تالیف کردہ 'مولانا اسلم جیراجپوری، ایک ہمہ جہت شخصیت' جیسا کہ کتاب کے نام ہی سے آشکار ہے کہ اس میں مؤلف نے موصوف کی ادبی بصیرت، سماجی سروکار، لسانی استعداد گویا تمام تر خوبیوں اور گونا گوں اوصاف کا سلیقے سے احاطہ کیا ہے۔ مؤرخ نے موصوف کی تاریخ نویسی اور عربی وفارسی پر ان کی گرفت، نیز ان کے فکر وفلسفہ کا بھی ذکر کیا ہے۔ گویا وہ اپنے آپ میں ایک انجمن کی حیثیت رکھتے تھے۔