aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حسرت موہانی یوں تو اردو میں کسی مقبول عام غزل گو شاعر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں لیکن تحریک آزادی میں ان کے کردار سے بھی کسی طور صرف اعتنا نہیں کیا جا سکتا۔ زیر نظر کتاب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے لیکن اس میں مصنف نے دو اخبارات 'اردوئے معلیٰ' اور 'مستقل' کی روشنی میں حسرت کی زندگی کا جائزہ لیا ہے۔ حسرت کی افہام و تفہیم میں یہ کتاب ایک قابل قدر اضافہ ہے۔ اسے انہوں نے نو ابواب میں تقسیم کیا جس میں مسلمان اور سیاست، مسلمان اور کانگریس، انڈین نیشنل کانگریس اور اس کے رہنما، سودیشی تحریک اور عدم تعاون، سائمن کمیشن اور شاردا بل، نہرو رپورٹ، آل انڈیا مسلم کانفرنس، آزادی کامل اور بین الاقوامی سیاست جیسے اہم موضوعات پر قلم اٹھایا ہے۔ جدید ہندستان کی تاریخ کو سمجھنے میں یہ انتہائی کار آمد ثابت ہوگی۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets