aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عظیم مجاہد آزادی اور بلند آہنگ شخصیت مولانا محمد علی جوہر پر اردو اور انگریزی میں بہت سی کتابوں اور لاتعداد مضامین اور خاص نمبر شائع ہوچکے ہیں۔ اس کے باوجود مولانا محمد علی جوہر کی ہمہ گیر شخصیت کے کئی پہلو سامنے آنے سے رہے ہیں۔ ہندوستانی تاریخ میں ان کے اہم مقام کا تعین بھی نہیں ہوسکا۔انھوں نے اپنی تحریر و تقریر سے تحریک آزادی وطن میں ایک ایسی روح پھونکی جس سے ہندوستانیوں میں خود اعتمادی جرات اور غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔ان کی سیاسی، صحافتی، ادبی ،علمی اور تاریخی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ زیر مطالعہ ایک تاریخی کتاب ہے۔ جس میں مرتب ڈاکٹر ظہیر علی صدیقی صاحب نے "مولانا محمد علی کی حیات و خدمات" کے مختلف پہلوؤں کو روشن کرنے والے متفرق مضامین کو اکھٹاکیا ہے۔ ابتدائیہ کے بعد مولانا محمد علی کی سیاسی زندگی ،ان کی سیاسی زندگی کی ابتدا،علی گڑھ میں مشاعرہ کی بنیاد، مسلم لیگ سے تعلق، وغیرہ کی تفصیل ہے۔ اس کے علاوہ مولا نا کی تصانیف ،شاعری کا تجزیہ ،سیاسی سرگرمیاں اور مولانا کے خطوط کے عکس بھی شامل کتاب ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets