aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فرزندان علی گڑھ میں ایک اہم نام مولاناظفر علی خاں کا ہے۔جنھوں نے سرسید کی زیر نگرانی اور علامہ شبلی نعمانی کے زیر تربیت تعلیم مکمل کی اوربحیثیت صحافی اہم خدمات انجام دیں۔وہ جامع الصفات انسان تھے۔شاعر ، ادیب، مترجم، سیاست داں اور سب سے بڑھ کر وہ ایک نڈر صحافی اور شعلہ بیان مقرر تھے۔ان کا شماراپنے عہد کے نامورصحافیوں میں ہوتاہے۔انھوں نے مشہور روزنامہ "زمیندار" جاری کیا اور اپنی تمام تر صلاحیتیں اس روزنامے کے فروغ میں صرف کردیں ۔اس روزنامہ کا شمار جلد ہی برصغیر کے ممتاز ترین اردو اخباروں میں ہونےلگا۔انگریزوں کی غلامی اور ہندوستان کی محکومیت کے خلام روزنامہ "زمیندار" کا کردار تاریخ صحافت کا ایک درخشندہ باب ہے۔ان کی شاعری کے مختلف جہات ہیں ۔وہ فی البدیہہ شعر کہنے میں بھی ملکہ رکھتےتھے۔دین اسلام کی سر بلندی ،شدھی اور سنگھٹن تحریکوں کے خلاف جہاد مسلسل میں ان کے پائے استقلال میں کبھی کوئی لغزش نہیں آئی۔ان کی پوری حیات انگریزوں سے لڑتے لڑتے اور تحریک آزادی کے لیے قوم کو تیار اور بیدار کرنے میں صرف ہوئی ۔اس طرح ان کی حیات و خدمات نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔زیر نظر کتاب مولانا کی زندگی اور کارناموں کی مکمل تفصیلات پر مشتمل ہے۔جس میں تاریخی حالات کو مستند حوالوں کے ساتھ مولانا کے حیات و خدمات کو منظم صورت میں پیش کیا گیا ہے۔اس طرح یہ کتاب تاریخی اور ادبی لحاظ سے بھی اہمیت کی کی حامل ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free