aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مولانا ظفر علی خان معروف مصنف، شاعر اور صحافی گزرے ہیں جو تحریک پاکستان کے اہم رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ کو بابائے اردو صحافت کہا جاتا ہے۔ آپ نے لاہور سے معروف اردو اخبار زمیندار جاری کیا،مولانا ظفر علی خاں اپنے زمانے کے چوٹی کے مسلمان صحافیوں میں شمار کیے جاتے تھے،ان کا شمار مولانا محمد علی جوہر، مولانا ابوالکلام آزاد، مولانا حسرت موہانی اور داغ دہلوی کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی تمام صلاحیتیں روزنامہ ”زمیندار“ کو فروغ دینے پر صرف کر دیں جو جلد ہی برصغیر کے ممتاز ترین اردو اخبارات میں شمار کیا جانے لگا۔زیر نظر کتاب میں مولانا ظفر علی خان کی صحافتی خدمات کا جائزہ لیا گیا ہے، ساتھ ہی ساتھ بر صغیر کی اردو صحافت، اور 1857 کے بعد اردو صحافت کا سیاسی، سماجی و ارتقائی تاریخ پیش کی گئی ہے ۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free