aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"موسیقی ،شاعری اور لسانیات" کا دوسرا ایڈیشن پیش نظر ہے۔موسیقی ایک مشکل موضوع ہے۔جس پر لکھنا آسان نہیں ،لیکن ڈاکٹر شفق سوپوری نے اس کتاب میں موسیقی سے متعلق مختلف معلومات جیسے موسیقی کی معنویت،عناصر ترکیبی،موسیقی کی ابتدا، موسیقی کی جمالیاتی قدر،ہندوستانی موسیقی اور مغربی موسیقی میں امتیازی فرق کو بھی واضح کیا ہے۔اس طرح زیر تبصرہ کتاب کے مطالعے سے موسیقی کے معنی ،ابتدا اور مختلف عہد میں اس کی ترویج اور اشاعت کا پتہ چلتا ہے۔ نیز موسیقی کا شاعری اور لسانیات سے کیا رشتہ ہے۔