aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹر محمد نہال افروز(6/ جولائی1988)کی جائے پیدائش پھول پور، الہ آباد(اترپردیش) ہے۔ انہوں نے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کی تعلیم پھول پور میں حاصل کی۔ اس کے بعد مزید تحصیل علم کے لیے 2006میں الہ آباد آگئے اور الہ آباد یونیورسٹی سے 2009میں بی اے کیا۔ اس کے بعد اسی یونیورسٹی سے 2011میں ایم اے اردو کی سند حاصل کی۔ایم اے کرنے کے بعدوہ حیدرآباد چلے گئے اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کے شعبہ اردو میں ایم۔فل میں داخلہ لیا۔ ان کے ایم۔ فل کے مقالے کا موضوع ”خالدجاوید کے افسانوی مجموعے’آخری دعوت‘ کا تنقیدی تجزیہ“ تھا، جسے انہوں نے2015میں مکمل کیا۔ان کایہ مقالہ کچھ ترمیم و اضافے کے ساتھ کتابی صورت میں ”خالد جاوید: شخصیت اور فن“ کے عنوان سے2017میں شائع ہو چکا ہے۔ ایم۔ فل کرنے کے بعد انہوں نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ہی سے 2019میں پی ایچ۔ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ان کے پی ایچ۔ ڈی کے مقالے کا عنوان ”اردو اور ہندی کہانیوں کا موضوعاتی و فنی تجربات کا تقابلی تجزیہ(1980تا 2015)“ تھا۔
ڈاکٹر محمد نہال افروز فی الحال مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں نظامت ِفاصلاتی تعلیم سے وابستہ ہیں اور بحیثیت گیسٹ فیکلٹی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
محمد نہال افروز کی اب تک چھ کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں،جن میں چار تراجم”پہچان(ناول)“، کیوں کہ..... عورت نے پیار کیا(ناول)“،”جدید ہندی کہانیاں (کہانیوں کا مجموعہ)“ اور ”ہندی کہانی کے ابتدائی نقوش اور چند اہم کہانیاں (کہانیوں کا مجموعہ)“شائع ہو چکی ہیں۔انہوں نے یہ تراجم ہندی زبان سے اردو زبان میں کئے ہیں۔ ساتھ ہی ان کی دو تنقیدی کتابیں ”مضامین افروز“ اور ”خالد جاوید: شخصیت اور فن“ منظر عام پر آچکی ہیں۔ ان کی چار کتابیں زیر اشاعت ہیں، جن میں ”اردو اور ہندوستانی زبانیں: لسانی و ادبی ارتباط“، ”کفن کی دکان(افسانوی مجموعہ)“، ”ادبی سفینہ(مضامین کا مجموعہ)“ اور”جادوئی حقیقت نگاری اور اردو افسانہ(افسانوں کا انتخاب)“ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے تقریباً چالیس مضامین ملک اور بیرون ملک کے موقر رسائل و جرائد کی زینت بن چکے ہیں۔ان کے پچیس مضامین مختلف کتابوں میں شامل ہیں۔ محمد نہال افروز ایک افسانہ نگار بھی ہیں۔اب تک ان کے دس افسانے ملک کے مختلف رسائل میں شائع ہو چکے ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets