aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
میر امن دہلوی جنھوں نے داستان کو ایک نیا رنگ دیا، جنھوں نے اردو ادب کو کئی نئی راہیں دکھائیں،تلاش معاش کے لئے دہلی چھوڑی، اور کلکتہ پہنچ کر فورٹ ولیم کالج میں ملازمت حاصل کی، اور وہیں ڈاکٹر جان گلگرسٹ کے کہنے پر انگریز طلباکو اردو سکھانے کے لئے "قصہ چہار درویش" کا ترجمہ "باغ وبہار" کے نام سے کیا، جو اب تک ہر خاص و عام میں مقبول ہے، زیر نظر کتاب نفیس جہاں بیگم کا تحقیقی مقالہ ہے، یہ مقالہ پانچ بابوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا باب، فورٹ ولیم کالج سے متعلق ہے، دوسرے باب میں میر امن کی سوانح بیان کی گئی ہے، تیسرا باب ،"باغ وبہار"اور "گنج خوبی" کے حوالے سے ہے، چوتھے باب میں "گنج خوبی" کی خصوصیات اور اہمیت کا تذکرہ ہے، جبکہ پانچویں باب میں اردو ادب میں میرامن کے مقام کا تعین کیا گیا ہے، کتاب کے شروع میں مصنفہ نے دیباچہ کے ذریعہ کتاب کے موضوع کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free