aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پروفیسر شکیل الرحمن کی یہ کتاب "میر تقی میر کی جمالیات" میر کی شاعری میں عشق اور محبت کے جمالیاتی تجربے سے آشنا کراتی ہے۔ جمالیات کا وجود عشق سے ہے اور عشق کے بنا جمالیات کا تصور ادھورا ہے۔ زیر نظر کتاب میں جمالیات کا تجربہ بار بار کرایا گیا ہے اور یہ تجربہ میرؔ کی شاعری سے ملتا ہے۔ خاص بات یہ ہےکہ مصنف نے پوری کتاب میں جمالیات کے تجربے کو انتہائی سمجھانے والے انداز میں پیش کیا ہے ۔ کلام میں بلاغت اور مفہوم کو مکمل کرنے کے ساتھ ہی ہر موضوع پر تحقیقی کلام پیش کیا گیا ہے۔ عشقیہ شاعری میں میرؔ نے جو لطیف پُراثر اور دلفریب فضا خلق کی ہے، اس کی خوشبو کتاب میں خوب نظر آتی ہے۔ میر کے لہجے میں عشق کی لہر ملتی ہے اور عاشق کا سوزو گداز بھی اور یہ کتاب عشقیہ شاعری کا عرفان بخشتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets