aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب میراجی کی شخصیت اور فن کا احاطہ کرتی ہے۔ اس میں ان کی زندگی کے تمام پہلووں کو سمیٹا گیا ہے۔ ان کا تنقیدی اور تجزیاتی مطالعہ، تراجم کے علاوہ شاعری اور نثر نگاری میں عبور پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس کتاب میں ان کی جنسی شاعری کے بارے میں بات کی گئی ہے تو ان کے ان مضامین کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جن کے موضوعات جاپان میں مزدوروں کے مسائل، چین کے کارخانوں میں مزدوروں کے اوقات کار اور سامراج کا ہندوستان کو لوٹنے کا دو طرفہ عمل وغیرہ ہیں۔ ان کی شخصیت کا تجزیہ کرتے ہوئے ان نفسیاتی محرکات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے جن کا تعلق ان کے بچپن اور خاندانی حالات سے ہے۔ ان کی شاعری کے نمونے بھی پیش کیے گئے ہیں۔ کتاب کا ہر باب میرا جی کی شخصیت کے بارے میں کوئی نہ کوئی راز عیاں کرتا ہے۔
Rasheed Amjad is a well-known Urdu fiction writer, critic and intellectual from Pakistan. He is the recepient of the Pride of Performance Award of Pakistan and has also edited Urdu literary magazines, Daryaft and Takhilqui Adab.