aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو ادب میں عزم شاکری کا شمار جدید دور کے شعراء میں کیا جا تا ہے۔ بشرنواز کہتے ہیں عزم شاکری غزل کے مزاج داں ہیں۔ وہ لفظوں کو ان کی تمام تہہ داریوں کے ساتھ برتنے کا ہنر جانتے ہیں اور اسی لیے ان کے مسائلی اشعار بھی داخلیت کی کیفیات رکھتے ہیں۔ وہ مشاہدے کو تجربہ اور جگ بیتی کو آپ بیتی بنانے پر قدرت رکھتے اور یہ قدرت بغیر سوز دروں کے پیدا نہیں ہوتی۔ "محراب عشق " عزم شاکری کا تیسرا شعری مجموعہ ہے۔ اس مجموعے میں نئی غزلوں کے ساتھ ساتھ کچھ پرانی منتخب غزلیں بھی شامل کی ہیں۔ کتاب کے آخر میں ڈاکٹر بشیر بدر، ندا فاضلی، بشیر نواز، امجد اسلام امجد اور راحت اندوری وغیرہ جیسے نامور شعرا کے تبصرے شامل ہیں۔ ۔