aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مجتبیٰ حسین اردو طنز و مزاح کا ایک معتبر نام ہے۔انھوں نے اردو طنز و مزاح کو بام عروج تک پہنچایا۔اپنے ادبی سفر کا آغاز "کالم نگاری" سے کیا۔ایک ایسے وقت میں جب اردو کالم نگاری کی روایت کمزور ہورہی تھی مجتبیٰ حسین نے اپنی ذہانت ،فطانت،ندرت فکر اور بذلہ سنجی کے ذریعہ ادبی و صحافتی حلقوں میں ہل چل مچادی۔انھوں نے روزنامہ سیاست کے کالم "شیشہ و تیشہ" کے ذریعہ کلام نگاری کی ابتدا کی ۔ان تحریروں میں ان کا ظریفانہ رنگ نمایاں ہے۔ان کے کالم میں آمد ہی آمد ہے۔مجتبیٰ حسین کے اسلوب کی شیرینی ،تازگی نے قاری کو ایک نئے جہاں کی سیرکراتی ہیں۔زیر نظر ان کے کالموں کا مجموعہ ہے۔جس میں ان کے مختلف موضوعات پر تحریر کردہ کالم موجود ہیں۔موضوع کتنا ہی فکر انگیز کیوں نہ ہو مجتبیٰ حسین کی تحریروں کی شگفتگی ،بذلہ سنجی خود بہ خود چھلک آتی ہے۔ان کالم کے موضوعات میں تنوع ہے۔ان کو برتنے کا انداز بھی جداگانہ ہے۔اظہار میں تازگی ،اسلوب میں روانی قاری کے لبوں پر تبسم ضرور لاتی ہے۔زیر نظر مجتبیٰ حسین کے کالم نگاری پر مشتمل کتاب یقینا کالم نگاری کے ارتقا میں ایک کڑی ثابت ہوگی۔
Mujtaba Husain was a prolific and critically acclaimed humorist of Urdu literature, in the field of satire and humor. He has nearly two dozen books to his credit. He was honored with the much-coveted Padma Shri award. His work has been widely translated into English, Hindi, Japanese and various other regional languages of India.