aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عروض، اشعار کے آہنگ و موسیقت کے سمجھنے کا ایک آلہ ہے،جو عربی سے اردو میں در آیا، عارف حسین خان کی یہ کتاب بھی عروض کے حوالے سےہے، اس کتاب میں خصوصی طور پر"زحاف"کے بارے میں بحث کی گئی ہے، ساری زحافات کی ایسی تعریفات کی گئی ہیں، جو عروض کے بنا دی اصول سے مطابقت رکھتی ہیں، ساتھ ہی ساتھ رباعی کے اوزان بھی چونکہ اردو میں کافی مختلف فیہ رہے ہیں، چنانچہ اس کتاب میں رباعی کے اوزان کے بارے میں بھی پر لطف اور سنجیدہ حل پیش کیا گیا ہے، کتاب کی زبان اور انداز کافی سادہ ہے، جن حضرات کو عروض کے بارے میں زیادہ واقفیت نہیں ہے وہ حضرات بھی اس کتاب کے ذریعہ آسانی سے عروض کے حوالے سےمعلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free