aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر کتاب " میرے لوگ زندہ رہیں گے" لیلی خالد کی آپ بیتی ہے جسے گلب پاشا کے تعارف اور امریکہ میں شائع ہونے کے باوجود کشور ناہید نے ترجمہ کیا ہے۔ لیلی کے حوالے سے فلسطین کی تحریک تحریک آزادی کا جامع جائزہ ہمارے سامنے آتا ہے ۔فلسطین کی تحریک آزادی اور سامراجیت کے خلاف پر عملی روئے یا مزاحمت کی پالیسی کو کچلنے کے لئے جس طرح رجعت پسند قوتیں مجتمع ہوتی ہیں اس کا واقعاتی تجزیہ لیلی نے اپنے الفاظ میں کیا ہے اور کشور ناہید نے بڑی فنکاری سے مصنفہ کے موقف کو تبدیل کیے بنا اسے ترجمہ کر دیا۔