aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر "معیار" کتابی سلسلے کی کڑی اختر الایمان اور ان کی شاعری پر مبنی خاص نمبر ہے۔ اختراالایمان کی شاعری ترقی پسندی ،جدت پسندی کے ساتھ پابندی سے آزادی کے سفر پر گامزن نظر آتی ہے۔ ان کی نظموں میں نئی زندگی اور نئے ماحول کی ترجمانی ملتی ہے۔ ان کے یہاں نئے نئے موضوعات کا بیان نئے انداز میں ملتا ہے۔ ان کے کلام میں انسان کے داخلی اور خارجی احساسات، انفرادی اور اجتماعی زندگی کے مختلف معاملات و مسائل کا بیان ملتا ہے۔ پیش نظر تصنیف میں اخترالایمان کے کلام اور شخصیت سے متعلق متنوع موضوعات کا احاطہ کرتے اہل علم و ادب کے اہم مضامین شامل ہیں۔ جس کا مطالعہ قارئین کو اختر الایمان کی شخصیت اور فن کے متنوع رنگوں سے متعارف کرواتا ہے۔
Read the author's other books here.
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free