aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کسی مضمون یا مقالے پر تنقیدی قلم اٹھانا سب سے مشکل کام ہوتا ہے اور تنقید کے معیار پر بات کرنا تو اس سے بھی زیادہ مشکل ، مصنف نے اسی مشکل کام کو اس کتاب کا موضوع بنایا ہے۔ اس کتاب میں معیارِ تنقید کے تعلق سے اہم نکات پر بات کی گئی ہے۔ جیسے " ناول اور افسانہ مں تکنیک کا تنوع، رجحانات کا دائرہ، مغربی افسانے کا اثر اردو افسانے پر، ترقی پسند افسانہ، " عنوانات کے علاوہ " منٹو کا تغیر اور ارتقاء، سیاست ادیب اور ذھنی آزادی" جیسے موضوعات کو اس کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔ کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ کسی بھی نئی کتاب ، ادیب ، شاعر کی فنی محاسن کا تجزیہ کرتے ہوئے بے جا تعریف سے اجتناب کیا گیا ہے البتہ کوئی خوبی قابل تعریف ہے تو اسے بیان کرنے میں فراخدلی کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔ یہی تنقید کا ایک نہایت اہم فریضہ ہوتا ہے جس کا لحاظ ہر موقع اور جگہ پر رکھا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets