aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ملت اسلامیہ کی تاریخ اپنے سنہرے دور اور مجاہد ین اسلام کے ناقابل فراموش کارناموں، اعلیٰ اخلاق و کردار کی وجہ سے ہر خاص و عام کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ مختلف دور میں مختلف مورخین نے تاریخ اسلام کو الگ الگ انداز سے ضبط تحریر میں لایا ہے۔ ثروت صولت نے بھی منفرد انداز میں ملت اسلامیہ کی تاریخ کو یکجا کیا ہے۔ اس میں تاریخ اسلام کے امتیازی پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے، مغربی اور اسلامی نظریات کے تصادم کو بھی پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انڈونیشیا، ملیشیا، کویت، برصغیر ہند وپاک، بنگلہ دیش، کشمیر، افغانستان، ایران، ترکی، عربستان، عراق، شام وغیرہ مسلم مملکتوں کی تاریخ اور مسلم حکمرانوں کی سیاسی، معاشی، معاشرتی اورمذہبی تحریکات کی تفصیلات کا بھی مکمل احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ تاریخ پانچ حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے چار حصے ان ملکوں کی تاریخ پر مشتمل ہیں جہاں مسلمانوں نے اسلامی تعلیمات کی اشاعت کے ذریعہ معاشرتی زندگی کا رخ موڑا اور اپنی بالا دستی قائم کی۔ جبکہ پانچواں حصہ ان ملکوں کے احوال پر مشمتل ہے جہاں مسلمان اقلیت کی صورت میں ہیں۔ یہ تاریخ عام فہم زبان میں مستند حوالوں اور صحیح نقطہ نظر کے ساتھ مختصر لیکن جامع ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free