aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "مرزا علی لطف حیات اور کارنامے" ڈاکٹر مرزا اکبر علی بیگ کی تصنیف ہے، کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلا حصہ مرزا علی لطف کی زندگی سے واقف کراتا ہے، ان کے نام سے متعلق دلائل پیش کئے گئے ہیں، پھر سوانحی کوائف بیان کئے گئے ہیں، مذہبی عقائد پر روشنی ڈالی گئی ہے، ان کے معاصر شعراء کا تعارف کرایا گیا ہے، ان کے تلامذہ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ دوسرا حصہ ان کے فن پر مبنی ہے، جس میں تذکرہ نگاری کے فن پر علمی گفتگو کی گئی ہے، "تذکرہ گلشن ہند" کی خوبیاں بیان کی گئی ہیں، اس کے مقام و مرتبہ کا تعیین کیا گیا ہے، اس کے قلمی اور مطبوعہ نسخوں کا تعارف کرایا گیا ہے، لطف کی شاعری پر تنقیدی گفتگو کی گئی ہے، ان کی شاعری کے موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے، مختلف اصناف سخن غزل، قصیدہ، مثنوی، رباعی وغیرہ میں ان کے کلام کا معیار و مقام واضح کیا گیا ہے، ان کی فارسی شاعری پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، کتاب لطف کی شخصیت اور کمالات سے بخوبی واقف کراتی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free