aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
طاہرہ اقبال پاکستانی ناول نگار، افسانہ نگار، سفرنامہ نگار، محقق اور نقاد ہیں۔ وہ گورنمنٹ ویمن یونیورسٹی، فیصل آباد میں بطور اردو لیکچرر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ ،زیر نظر کتاب "مٹی کی سانجھ" ان کے دو ناولٹ "رئیس اعظم" اور "مٹی کی سانجھ‘"کا مجموعہ ہے۔ کتاب میں شامل پہلا ناولٹ"مٹی کی سانجھ"میں جاگیر دارانہ کلچر اور سیاست کو پیش کیا گیا ہے اس کے علاوہ جنسی آسودگی کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ اس ناول کی زبان و بیان کافی عمدہ ہے،تشبیہات ، علامتیں اور استعارے نہایت نادر اور ماحول کی خوشبو لیے ہوئے ہیں ۔رہی بات دوسرے ناولٹ "رئیس اعظم " تو اس میں زبان و بیان خوبصورت ہے مقامی لب ولہجہ غالب اور اس ناولٹ میں جاگیر دارانہ کلچر کے علاوہ اوہام پرستی کو پوری تفصیل اور سچائی کو پیش کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets