aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظرشکیل اعظمی کا شعری مجموعہ "مٹی میں آسمان" ہے۔ شکیل اعظمی کی شاعری فکر و احساس کی شاعری ہے۔جس میں شاعر کے واردات قلبی اور زندگی کے تجربات کو شعری پیرائیہ میں ڈھالا ہے۔زندگی کے متنوع مسائل خصوصا شہری زندگی کے حقیقی مسائل کو اپنے کلام میں پیش کیا ہے۔وہ حقیقتوں سے منھ موڑنے والے نہیں بلکہ زندگی کی تلخ حقیقتوں کو اپنے تجربات کی روشنی میں حقیقی رنگ کے ساتھ پیش کرتے ہیں۔اس مجموعہ میں شامل غزلیں توشاعر کے داخلی نقطہ نظر کی تشریح تو نظمیں من وعن واقعات اور حالات کے عکاس ہیں۔وہیں شکیل کی بعض نظموں میں اشاراتی انداز بیان ملتاہے۔پیش نظر مجموعے میں پہلا حصہ غزلوں اور دوسرا حصہ نظموں پر مشتمل ہے۔نظموں میں شہر میں جنگل، جانور،جنگل کا آدمی،روشنی کا سفر، باہ کی لڑکی سیلاب وغیرہ اپنی موضوعات اور منفرد پیرائیہ کے ساتھ متوجہ کرنے والی ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free