aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سفر کئی انسانوں کے لیے بڑی کشش رکھتا ہے۔ لیکن اگر کسی سفر میں عقیدت کا عنصر شامل ہو جائے تو انسان اس میں ڈوب کر مزید لطف اندوز ہوتا ہے۔ زیر نظر کتاب میاں کی اٹریا جس کے مصنف محمد ذاکر علی خاں صاحب ہیں، کچھ اسی نوعیت کی ہے جس میں انہوں سفر حج بیت اللہ کا ذکر انتہائی عقیدت اور انجذاب کے ساتھ کیا ہے۔ اس کتاب میں سفر نامے کے ساتھ ساتھ متصوفانہ عناصر بھی ملتے ہیں۔ سفر کی روداد انتہائی رقت آمیز اور دل پذیر انداز میں لکھی گئی۔ اس کتاب میں شامل مشمولات میں 'پہلی گذارش' کو پڑھ کر ہی قاری اس کا اندازہ بآسانی لگا لیتا ہے. اس کتاب میں انہوں نے سفر حج کی جزئیات کے ساتھ ساتھ مکہ و مدینہ کا جو نقشہ کھینچا ہے اسے پڑھ کر لگتا ہے کہ انسان ان مقامات کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہو۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free