Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : ایلزبتھ کورین مونا

اشاعت : 001

ناشر : ایلزبتھ کورین مونا

مقام اشاعت : انڈیا

سن اشاعت : 2014

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری, خواتین کی تحریریں

ذیلی زمرہ جات : شاعری, نظم

صفحات : 136

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 978-93-5073-396-7

معاون : ایلزبتھ کورین مونا

محبت کے سائے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

مونا کی مادری زبان ملیا لم ہے۔ ہندی، اردو، تیلگو اورانگریزی پر عبور ہے۔  انگریزی اوراردو میں شاعری کرتی ہیں اور نثر بھی لکھتی ہیں۔ انھوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے فاصلاتی کورس کے ذریعہ اردو لکھنا اور پڑھنا سیکھی۔ مولانا آزاد اردو یونیورسٹی حیدر آباد سے تحسین غزل کا کورس کیا۔ غزل کہنے کی بنیادی تعلیم کمل پرساد کمل سے لی۔ علم عروض بمبئ میں آرپی شرما مہرش سے سیکھا۔ انھوں نے 2019 میں بہ زبان انگریزی غزل کی تفہیم اورعروض سے متعلق ایک  کتاب شائع کی۔  "The Art and Science of Ghazal" جس کا اجراء اس سال کے جشن ریختہ میں ہوا تھا اور جشن کے خواتین کے مشاعرے میں بھی مونا شامل تھیں۔
اردو مطبوعات : کہکشاں،غزل انتھالوجی (یوپی اور آندھرا پردیس اردو اکادمی سے انعام یافتہ)۔ محبت کے سائے (تلنگانہ اردو اکادمی سے انعام یافتہ)۔ ذوق جستجو اور قوس قزح۔ دیگر زبانوں کی مطبوعات : Beyond Images(انگریزی شاعری)۔ سپنے مروشتل میں (ہندی شاعری)۔ حسن غزل (منتخب غزلیں دیوناگری اور رومن خط میں بمع انگریزی ترجمہ) اور ایک کتاب ملیالم زبان میں ہے۔
مونا نے اردو اور ہندی سے انگریزی میں کچھ شاعروں کے تراجم بھی کئے ہیں۔ مریم غزالہ کی ہندی اور اردو نظموں کا ترجمہ  ‘ mirror of soul’ڈاکٹر رام برایا کی ہندی نظمیں ‘Termor’  ۔ نصرت محی الدین کی نظمیں‘waiting a new season’اور ڈاکٹر اہلیہ مسرا کی نظمیں’ شوس سے شبد تک‘۔
ان کی انگریزی نظموں کی کتاب کا فرنچ زبان میں ترجمہ سپرتک سین نے اور تامل میں این وی سبرامنیم نے کیا ہے اور اس کتاب میں  پن اور انک سے اسکیچز کھٹمنڈو نیپال کے سوشیل تھاپا نے بنائے ہیں۔ ملیالم کے مصنف آر کے پراکاداو  کے افسانچوں کا اردو ترجمہ اور کرامت علی کرامت کی اردو شاعری کا انگریزی ترجمہ زیر ترتیب ہے۔
مونا نے ریزرو بینک آف انڈیا، بمبئ کی منیجر کی ملازمت سے قبل از وقت ریٹائر منٹ لے کر  خود کو علم و ادب کے لئے وقف کردیا ہے۔ حیدر آباد میں سکونت پذیر ہیں۔ ان کی شاعری اور مضامین رسائل اور الٹرونک میڈیا میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ مختلف زباانوں کی ادبی انجمنوں میں سرگرم رہتی ہیں۔ ادبی فیسٹیولز اور مشاعروں میں حصہ لیتی ہیں۔ ملٹی لینگول ادبی گروپ ساہتیہ سنگم انٹرنیشنل کی سکریڑی ہیں۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے