aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیارے آقائے دو جہاں رسول خدا ﷺ تمام مسلمانوں کے محبوب ،جان سے زیادہ عزیز ہیں۔جان و ایمان کے مکمل ہونے کی دلیل عشق رسول اللہ ﷺہی ہے۔آپ ﷺ نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ انسانوں اور تمام مخلوقات کے لیے محسن کائنات بن کر آئے تھے۔ آپ ﷺ کی حیات ،شخصیت و کردار کی مدح سرائی میں عاشق رسول ﷺ نے ہر دور ہر حال میں لکھا ہے۔یہ سلسلہ تاقیامت یوں ہی چلتا رہے گا۔اسی سلسلہ کی ایک کڑی یہ کتاب "محمد عربی ﷺ" ہے۔ جو دراصل ایک عربی کتاب کا نقش ثانی ہے۔ جس میں آپ ﷺ کی ولادت ،بچپن ،مکہ معظمہ میں کی زندگی ہجرت مدینہ ،معرکے ،وفا ت، غرض آپﷺ کے مکمل حیات کو مختلف ابواب میں ذیلی عناوین کےساتھ پیش کیا گیا ہے۔مصنف نے اس کتاب کو عربی میں موجودکتاب کی بنیاد پر مرتب کیا ہے۔لیکن اپنی عقل وفہم کے مطابق اس میں جہاں ضرورت محسوس کی وہاں اصلاح و ترمیم اور حذف و اضافہ سے بھی کام لیاہے ۔اس طرح یہ کتاب عربی کتاب کا مکمل ترجمہ تو نہیں ہے۔اصل کتاب میں واقعات اور تاریخوں کا اہتمام نہیں تھا لیکن اس کتاب میں مصنف نے یہ اہتمام بھی کردیا ۔آپ ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو منور کرتی یہ کتاب ہر عاشق رسول ﷺکے دلوں کو تسکین پہنچانے میں کارآمد ہے۔