aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
محمد حسین آزاد کو جدید اردو نظم کابانی اور مجدد کہا جاتا ہے ۔ کیونکہ عنوانی نظم نگاری اور نیچرل شاعری کی ابتداء ان ہی کے ہاتھوں ہوئی۔ آپ بڑے ادیب ،نامی گرامی نقاد ، مشہور نثرنگار ،ماہرِ تعلیم اورایک معروف اخبار نویس تھے۔ زیر نظر کتاب میں مصنف نے خاندانی روایات اور آزاد کے بیانات پر تنقیدی نظر ڈالی ہے اور حقائق کو روایات سے الگ کرنے کی کوشش کی ہے ،چھوٹے چھوٹے کئی ایک نکات کے علاوہ ان باتوں کو بیان کیا ہے جن سے آزادکی زندگی ، کردار اور دیگر متعلقہ امور پر روشنی پڑتی ہے ، مصنف نے آزادکے رنگِ طبیعت اور شخصیت کا نفسیاتی جائزہ اور ان کے مواد اور اسلوب پر اس کے اثر پر کافی عالمانہ گفتگو کی ہے۔زیر نظر کتاب میں آزادکی زندگی کی بہت سی گتھیاں سلجھائی گئی ہیں۔