aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سلطان محمد قُلی قطب شاہ حیدرآباد کے عظیم شاعر اور ہندو مسلم اتحاد کی علامت تھے۔ وہ بہت بڑے بادشاہ تھے جن کے دور حکمرانی میں ہندو اور مسلمان شیر وشکر کی طرح مل جل کر رہتے تھے۔ ان کی زندگی کے واقعات و مشاہدات سے اقتباس کرکے یہ کتاب بچوں اور کم پڑھے لکھے بالغوں لے لئے آسان زبان میں لکھی گئی ہے۔ نئے زمانے کی ضرورتوں کو پرانے واقعات کس طرح روشنی دکھاتے ہیں ، یہ کتاب اس کی ایک مثال ہے ۔ کتاب کی ابتدا قطب شاہی خاندان سے ہوئی ہے، پھر محمد قُلی کی پیدائش اور تعلیم ، تخت شاہی پر بیٹھنا، حیدرآباد بسانا، قلعوں پر حملے، جنگی سرگرمیاں ، عوام کی محبت اور ان کی گھریلو زندگی سے لے کر موت تک کی باتیں بالکل کہانی کے انداز میں لکھی گئی ہیں جس کو پڑھنے میں بچے کو اکتاہٹ نہیں ہوتی ہے۔ محمد قلی کی شاعری کے کچھ نمونے آخر کتاب میں دی گئی ہے اور اس کے بعد بچوں اور بچیوں کے لئےدیگر باتصویر کتابوں کی لسٹ پر کتاب کا خاتمہ ہوگیا ہے۔