aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مولوی عبدالحق ادبی اور لسانی خدمات برِ صغیر پاک ہند کے عظیم اردو مفکر، محقق، ماہر لسانیات ہیں۔ انھوں نے اپنی ساری عمر اردو زبان کی ترقی و ترویج میں گذاردی ۔ اس لئے وہ بابائے اردو کہلائے، زیر نظر کتاب میں خلیق انجم نے اردو کے معیاری مصنفین و ناقدین کے مضامین کو یکجا کرکے قارئین کے سامنے بابائے اردو کی اہمیت خدمات کو پیش کیا ہے۔ اس کتاب میں شامل مضامین کے ذریعہ ، مولوی عبد الحق کی زندگی کے احوال و کوائف اور ان کی علمی ، ادبی ، تصنیفی ، تالیفی اور اردو کے حوالے سے مولوی عبد الحق کی جانب سے قائم کی گئی تنظیموں اور ان تنظیموں کے ذریعہ اردو کے لئے کی گئی خدمات کا تذکرہ بڑے ہی دل چسپ انداز میں کیا گیا ہے۔