aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
غالب کے بعد مومن خاں مومن عہد زریں کے دوسرے بڑے شاعر ہیں ۔مومن کو اردو کا خالص غزل گو شاعر کہا جاتا ہے۔ ان کی غزلیات میں عاشق و معشوق کے دلوں کی واردات، حسن و عشق اور نفسیاتِ محبت کی باتیں ملتی ہیں۔ اس کے علاوہ مومن کے دیوان میں چند قصیدے اور مثنویاں بھی لکھی ہیں ،ان کو علم نجوم مین بڑی مہارت حاصل تھی۔ ضیاء احمد بدایونی ان کی شاعری کو "مکر شاعرانہ "کا نام دیا تھا۔ زیر تبصرہ مونو گراف مومن خاں مومن کے حوالے سے ہے۔جو کہ 87 صفحات پر مشتمل ہے ، اس مونو گراف کے شروع میں نہایت سادہ انداز میں مومن خاں مومن کی شخصیت اورشاعری کو اس دور کے سیاسی و سماجی پس منظر میں پیش کیا گیا ہے، اور کوشش کی گئی ہے کہ مومن کی شاخصیت اور شاعرکے خدو خال سامنےآجائیں ۔ساتھ ہی ساتھ مومن کے فارسی کلام اور نثر و نظم کا بھی تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔