aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جدید تعلیم کے محرک اور جدید اردو نثر کے بانی سر سید احمد خان کا شمار ہندوستان کے عظیم ریفارمرس میں ہوتا ہے۔زیر نظر کتاب سرسید احمد خان کا مونو گراف ہے ، دہلی اردو اکادمی نے ادب عالیہ کے حوالے سے اردو کلاسکی ادباء و شعراء کے مختصر حالات زندگی اور ان کی منتخب تحریروں کو مونوگراف کی شکل میں شائع کیا ہے،ان مونو گرافس کے ذریعہ نئی نسل کو اردو کے مشاہیر کے حیات اور کارنا موں سے واقف کرایا جاتا ہے چنانچہ اردو ادب کی بہت سے پایہ کے ادباء شعراء کے مونو گراف، دہلی اردو اکادمی کی زیرنگرانی منظر عام پر آ چکےہیں اور نئی نسل ان سے خاطر خواہ استفادہ کر رہی ہے، ان مونو گرافس میں چند چیزوں کا خیال کیا گیاہے،دہلی اردو اکادمی نے مختلف قلم کاروں سے جو مونو گراف لکھوائے ان میں سادہ اور شگفتہ اسلوب پر زور دیا گیا ہے اور اورقاری کی آسانی کے لئے مونو گراف کے صفحات کا تعین بھی کر دیا گیا ہے کہ مونو گراف کی ضخامت، 112 صفحات سے 128 صفحات ہو نی چاہیے جس میں سے پہلا حصہ ادیب کی مونو گراف پرمشتمل ہوگا یعنی ادیب یا شاعرکے حالات زندگی، تصانیف اورتصنیفی زندگی کے محرکات، مصنف کی نمایاں خصوصیات اور دیگر اہم معلومات ہونگی،جبکہ دوسرے حصے میں ادیب یا شاعر کی جامع تخلیقات پیش کی جائینگی ،چنانچہ زیر تبصرہ مونو گراف، سر سید کے حوالے سے ہے جو 118 صفحات پر مشتمل ہے اس مونو گراف میں 60 صفحات میں نہایت سادہ انداز میں سر سیدکے حالات زندگی اور ان کی خدمات پربحث کی گئی ہے،جبکہ آخر کے 58صفحات میں سر سید کا انتخاب پیش کیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free