aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو ادب میں ترنم ریاض ایک شاعرہ،ناول نگار،افسانہ نگار،تبصرہ نگار،محقق ونقاد کی حیثیت سے اپنی لیاقت و قابلیت کا لوہا منواچکی ہیں۔ ترنم ریاض کی بیشتر کہانیوں میں نسائی شعور،نسائی تہذیب و ثقافت کی بھر پور جھلک ملتی ہے۔شاید یہی وجہ ہے کہ ان کی تخلیقات میں مرد اساس معاشرے کے جبر کے خلاف احتجاج کو محسوس کیا جاسکتا ہے ۔ان کا ناول مورتی2004 میں منظر عام پر آیا جس میں انہوں نے ازدواجی زندگی کے مسائل اور ناکام ازدواجی زندگی کے اسباب کو موضوع بنایا تھا ۔ تکنیکی لحاظ سے ترنم ریاض کا یہ ناول ایک اچھی کاوش ہے اور اس میں کافی حد تک کامیاب رہی ہیں۔فن مجسمہ سازی سے ان کی گہری دلچسپی کا احساس دلانے والا یہ ناول ادبی طور پر ترنم ریاض کی ایک اور کامیابی کے ساتھ ناول نگاری میں ان کی مزید کامیابیوں کی امید دلاتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets