aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو کی معروف مصنفہ اور شاعرہ پروفیسر رفیعہ شبنم عابدی نے اس کتاب کو مرتب کیا ہے۔ ان کی زیر نظر کتاب میں دور حاضر کے ناول کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ کتاب میں کل ۱۷ عناوین کے تحت موضوع کے متعلقات پرادیبانہ کلام ہوا ہے ۔ابتدائی پانچ مضامین میں ناول کا فن ، اردو ناول کا موجودہ منظر، جدید ناول میں فکرو فن ، ما بعد جدید ناول وغیرہ پر بات ہوئی ہے جبکہ آخر کے آٹھ عناوین میں مشہور ہستیوں کے ناول کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ تجزیہ عمیق نکات پر مبنی ہے ۔ " مقدمہ " میں کلیم الدین احمد نے ناول کا ماضی و حال، اور اس کے بیانیہ فن ہونے پر شاندار مباحثہ کیا ہے ۔