aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب تنقید کے ہم عصر میلانات اور مسائل کا احاطہ کرتی اہم تصنیف ہے۔جس میں معاصر تنقید اور مسائل سے متعلق متنوع موضوعات پر مختلف مقالات شامل ہیں۔ بعض مقالات میں معاصر تنقید سے متعلق کئی اہم سوالوں کے جوابات بھی دیئے گئے ہیں۔اردو تنقید نے مختلف عہد میں اکتسابی ،معروضی اور تخلیقی سطحوں پر ادب کو جانچنے اور پرکھنے کی کوشش کی ہے۔جس کے ذریعہ کسی بھی فن پارے کے معائب و محاسن کا پتہ چلتا ہے۔مذکورہ کتاب میں دہلی اردو اکادمی کے تحت 1993 ء میں سمینار بعنوان " ہم عصر اردو تنقید مسائل اور رجحانات" میں پیش ہوئے مقالات کو یکجا کیا گیا ہے۔سمینار میں اردو کے عظیم نقاد محمد حسن،گاپی چند نارنگ،وہاب اشرفی،اسلوب احمد انصاری، قمر رئیس،شمیم حنفی،قاضی افضال حسین یوسف سرمست وغیرہ کے پرمغز اور مدلل مقالات پیش ہوئے جس کا مطالعہ قارئین کو عصری تنقید کے مسائل اور میلانات سے روشناس کراتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free