aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب کے مصنف ڈاکٹر مبارک علی ہیں۔ انہیں بجا طور ایک ایسے زمرے میں رکھا جا سکتا ہے جنہوں نے اردو زبان میں تاریخ سے متعلق انتہائی اہم اور سنجیدہ تحریریں پیش کیں۔ ان کی کتابوں کی خاصیت بڑی آسان اور رواں زبان میں پیچیدہ اور اہم موضوعات رہے ہیں۔ تاریخ کے ایسے ایسے گوشے انہوں نے دریافت کیے جس پر اردو زبان میں کم ہی موٴرخین نے توجہ دی۔ زیر نظر ان کی یہ مختصر سی کتاب دراصل ان کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جس میں انہوں مغلیہ سلطنت کے اہم پہلو اجاگر کیے ہیں۔ اس کتاب کو پڑھ کر قاری پر یہ تاثر قائم ہوتا ہے کہ مغلیہ حکومتو ں نے جس تہذیب و ثقافت کو فروغ دیا، اس نے کیسے ہندستانی مزاج کو استوار کیا۔ اس کی رسومات، تقریبات، تہوار اور آداب ہمیں آج بھی متاثر کرتے ہیں۔ کتاب کل آتھ ابواب پر مشتمل ہے جس میں نظریہ بادشاہت اور اس کا تاریخی پس منظر، شاہی علامات، مغل دربار، تقریبات، تہوار، تفریحات اور شاہی جلوس، خطابات، شاہی انعامات و خیرات، مغل امراء اور مغل معاشرہ اور عوام جیسے دلچسپ اور سنجیدہ موضوعات زیر بحث آئے ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free