aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "مغل ہندوستان کا طریق زراعت" پروفیسر عرفان حبیب کی معروف تاریخی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے، اس ترجمہ کو جمال محمد صدیقی نے انجام دیا ہے۔ شاہان مغلیہ کی شان و شوکت، جاہ وجلال، افواج کی کثرت، دربار کی عظمت اور ان کی عمارات و باغات کی رونق اور اس نوعیت کی دیگر تفصیلات پر کئی اہم تاریخی تصانیف موجود ہیں۔ لیکن مغلیہ عہد کے عام انسان کے حالات خصوصا کسانوں کے حالات زندگی پر کوئی کتاب موجود نہیں ہے۔ اس لحاظ سے پیش نظر کتاب عہد مغلیہ میں کسانوں کے حالات ان کے مسائل، زرعی وسائل، زراعت کے طریقے کار، زراعتی پیداوار و تجارت وغیرہ کی تفصیلات درج ہیں۔ اس کے علاوہ زمیندار اور مالگذاری زمین، جاگیرات و عطیات کے مختلف پہلوؤں پر بحث کی ہے۔ مزید اس دور میں زمین کے حق ملکیت پر ایک مدلل اور پر مغز بحث کے ساتھ ساتھ بعض مالی اصطلاحات کی نئی تعبیریں بھی پیش کی ہیں۔ مثلاَ نسق، تقسیمات ملک، ماہانہ تناسب، جاگیر، عطیات معاش، وغیرہ کی تشریحی پیش کی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets