aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مجاہدہ و ریاضت تصوف کے اہم رکن ہیں ۔ مجاہدہ تصوف کی جان ہے اور جب صوفی مجاہدہ کرتا ہے تب ہی اسے رازہائے سربستہ سے آگہی ہوتی ہے اور اس کے سامنے سے غیب کا پردہ اٹھ جاتا ہے جس سے وہ اس دنیائے فانی کی حقیقت کو سمجھ جاتا ہے۔ اس کتاب میں صوفیا ء کبار کے مجاہدات پر بحث کی گئی ہے اور انہوں نے اپنی زندگی میں کس طرح کے مجاہدات کئے ہیں اس پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ کتاب کے مصنف خود بھی قلندریہ سلسلے سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے بھی یہ کتاب اور بھی اہمیت کی حامل ہو جاتی ہے۔