aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"مجربات اکبری"مغلیہ کے دور کے ایک طبیب کی طب کے موضوع پر کامیاب کتاب ہے۔جس سے ہزاروں طبیبوں نے فیض حاصل کیا، اس کتاب میں ہر بیماری کے لئے گھریلو اور جڑی بوٹیوں سے بنے ہوئے نسخوں کی رہنمائی کی گئی ہے۔ کتاب کی خاصیت یہ ہےکہ اس کتاب میں نہ صرف نسخے بیان کئے گئے بلکہ نسخوں کو بنانے کا طریقہ بھی بتلایا گیاہے،کہ کس طرح دوا بنائی جا سکتی ہے،اور پھر اس کا ستعمال کس طرح کیا جائیگا، مزید یہ کہ ہر نسخے کے فوائد کے ساتھ ساتھ اس کے مضر اثرات کو بھی بیان کیا گیاہے، اور نسخوں کی وضاحت موسم، اور مریض کے مزاج کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئیہے، زیر تبصرہ کتاب مجربات اکبری کا اردو ترجمہ ہے، جسے منشی نول کشور نے زیور طبع سے آراستہ کیا تھا۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free