aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب در اصل جدید ڈراموں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے اور یہ اس کا پہلا حصہ ہے۔ جے۔ بی۔ پریسٹلے کے انگریزی ڈرامے an inspector calls کو اظہار کاظمی نے اردو میں منتقل کیا ہے۔ جب کہ اس کی ترتیب کے فرائض نعیم طاہر نے انجام دیے اور مجلس ترقی ادب جیسے مؤقر ادارے میں اسے شائع کیا ہے۔ کہنے کو تو اس ناول کی اصل فضا اور ماحول غیر ملکی ہے لیکن ترجمہ کرتے وقت اس کی مقامیت سازی کر دی گئی۔ اس تکنیک کو آرٹس کی زبان میں adaptation کہا جاتا ہے۔ جرائم کی دنیا پر مبنی اس تھرلر ڈرامے کو پاکستان آرٹس کونسل، لاہور نے اسے پہلی بار 1957 میں الحمرا ہال میں پیش کیا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets