aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
دنیا کی جنت نظیر کشمیر کی منظر کشی کرتی ہوئی یہ کتاب "راج ترنگنی "کی اصل زبان سنسکرت ہے۔ اسے تقریباً ساڑھے سات سو سال قبل مشہور شاعر کلہن پنڈت نے راجہ جے سنگھ والیٔ کشمیر کے عہد میں لکھا تھا۔ اس میں پانچ ہزار سال سے زیادہ عرصے کے تاریخی حالات یکجا کیے گئے ہیں۔ دراصل یہ ہندو راجگان کشمیر کے عروج و زوال اور ان کی عظمت و پامالی کا ایک دلفریب مرقع ہے نیز سماج کی معاشی ،معاشرتی اور سیاسی صورت حال کو بھی بتاتی ہے ۔چونکہ کتاب میں اہم تاریخی بحث ہے لہٰذا اسے عام فہم بنانے کے لئے اس کا آسان اور سلیس اردو ترجمہ کیا گیا ہے۔ یہ کتب جس زمانہ کی تصنیف ہے، اول سے آخر تک اسی کے رسم و رواج اور مذہبی عقائد میں رنگی ہوئی ہے۔ اس میں بعض باتیں ایسی بھی درج ہی جو آج کی سائینٹفک روشنی میں بعید ازقیاس لگتی ہیں ۔ یہ کتاب نہ صرف کشمیری راجگان کے بارے میں بتاتی ہے بلکہ ہندوستان کی قدیم تاریخ خاص طور پر ہندووانہ رسم و رواج پر مفصل روشنی ڈالتی ہے۔ کتاب ضخیم ہے مگر تنوع لئے ہوئی ہے ، یہی وجہ ہے کہ قاری مطالعہ کرتے ہوئے اکتاہٹ کا احساس نہیں کرتا ہے۔ کتاب میں مصنف کے حالات بھی درج کئے ہیں۔ یہ کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ زیر نظر جلد اول ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets