aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب ممتاز مفتی کے حالات زندگی ، علمی کارنامے ،فنی کمالات ، افسانہ نگاری، سفر نگاری، انشائیہ نگاری، مضمون نگاری و دیگر پہلووں پر روشنی ڈالتی ہے۔ ممتاز مفتی کی شخصیت گزشتہ چھ / سات دہائیوں سے افسانہ نگاری اور اردو ناول کے جائزے میں ناگزیر رہی ہے۔ ان کی تخلیق " آپا " اور " علی پور کا ایلی "کو شاید ہی ایسا کوئی باذوق قاری ہوگا جس نے نہ پڑھا ہو ۔ آٹھ ابواب پر مشتمل اس کتاب کے مقالات تحقیقات و تجزیات کے تناظر میں مکمل ہیں ۔ان کی تصانیف کی کثرت کا اندازہ آخر کتاب میں دی گئی لسٹ سے ہوتا ہے اورآخری صفحے پر دانشوروں کے تاثرات سے ان کے تبحر علمی کا پتہ چلتا ہے ۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free