aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب ممتاز شیریں کی تصانیف کا اشاریہ ہے۔ جس کو مقتدرہ قومی زبان اردو:اسلام آباد نے شائع کیا ہے۔ کتاب کے شروع میں ان کا مختصر خاکہ موجود ہے اس کے بعد ممتاز شیریں کی ان تحریروں کا اشاریہ ہے جو ابتدائی زبانے میں طبع ہوئیں تھیں ،اس کے علاوہ، ان کے افسانے ، تنقید، مضامین تراجم، تداوین، مکاتیب، انگریزی کتب، ممتاز شیریں نمبر میں شامل مضامین کا اشاریہ، ساتھ ہی ساتھ ان کتابوں کا اشاریہ بھی شامل ہے جن میں ممتاز شیریں کے حوالے سے کچھ لکھا گیا ہے۔ انھوں اپنی تخلیقی و تنقیدی کامرانیوں سے اردو دنیا کو حیرت زدہ کیا۔ رنگ، خوشبو اور حسن و خوبی کے تمام استعارے ان کے توانا اور ابد آشنا اسلوب میں موجود ہیں. ان کی تمام تحریریں قلب اور روح کی اتھاہ گہرائیوں میں اتر جانے والی اثر آفرینی سے لبریز ہیں۔ زیر نظر کتاب اہل علم حضرات کے لیے کافی مفید ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free