aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب مارکس اور اینگلس کے منتخب مضامین ہیں جو انہوں نے ادھر ادھر لکھے۔ ان کی ساری نگارشات کو جمع کر کے اسی سے ایک منتخب مجموعہ تیار کیا گیا ہے۔ اگر کسی قاری کو اختصار اور جامعیت کے ساتھ مارکسزم کو سمجھنا ہو تو یہ کتاب بہت مفید ہے۔ اس کتاب میں لوڈویگ فائرباخ اور کلاسیکی جرمن فلسفے کے خاتمے، فرانس اور جرمنی میں کسانوں کا سوال اور مارکس کی کتاب ’فرانس میں طبقاتی جدوجہد: 1848 تا 1850‘ پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔یہ کتاب مارکس کے اینگلس کے منتخب کام کی چوتھی جلد ہے جس میں ان اہم خطوط کو شامل کیا گیا ہے جو مارکس اور اینگلس نے اپنے زمانے کی اہم اور بڑی شخصیات کو لکھے۔ اس کے مترجم ظ انصاری ہیں۔ انگریزی میں انہیں selected works of karl marx and friedrich engels: volume four کے نام سے پڑھا جا سکتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free