aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"مقدمۂ تاریخ زبان اردو"اردو کے عہدبہ عہدارتقاکی تاریخ اور اردوکی ابتدا سےمتعلق لسانیاتی نظریوں کا جائزه ہے ،مسعود حسین خان نے اس کتاب میں اردو زبان کی تاریخ اوراس کےآغازوارتقاکےحوالےسےمفصل بحث کی ہے۔ اردو زبان کےآغازکے متعلق متعددرجحانات اور اقوال کا موازنہ کیاہے،اور سب پرتنقیدی بحث کی ہے۔اس کتاب میں اردو زبان کے آغاز اور اس کے ارتقا کی مکمل و مربوط تاریخ بیان کی گئی ہےاورایک ایسے نظریے کی تشکیل کی گئی ہےجواردوکےآغاز کاسب سےقابلِ قبول نظریہ ہے،اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہےکہ اس میں نہ صرف ٹھوس لسانی دلائل اور مستند تاریخی حوالے پیش کیے گئے ہیں، بلکہ مواد کی صحت کا پوری طرح خیال رکھا گیا ہے،ساتھ ہی ساتھ قدیم مآخذ کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ مزید برآں ہندآریائی لسانیاتی تحقیق سے بھرپور استفادہ کیا گیا ہے اور تاریخی لسانیات کے اصولوں کو مکمل طور پر برتاگیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free